ہومتازہ ترینوفاقی حکومت کا فوری طور پر چینی کی برآمدات مؤخر کر نے...

وفاقی حکومت کا فوری طور پر چینی کی برآمدات مؤخر کر نے کا اعلان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی حکومت نے چینی برآمد کرنے کی تجویز فوری طور پر مؤخر کر دی ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم ذیلی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آئندہ کرشنگ سیزن کے قریب سرپلس چینی کی برآمد پر غور کیا جائے گا تاکہ مقامی مارکیٹ میں قلت اور قیمتوں میں اضافے سے بچا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق سرپلس چینی کی برآمد پر کرشنگ سیزن کے قریب فیصلہ متوقع ہے، شوگر ملز نے 13 لاکھ میٹرک ٹن سرپلس چینی کا دعویٰ کیا ہے جبکہ برآمد سے 50 کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال برآمد کے بعد چینی 180 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت آئندہ کرشنگ سیزن کے قریب سرپلس چینی برآمد کرنے کی منظوری دے گی۔ یہ فیصلہ مارکیٹ میں قلت کے خدشے اور قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔ حکومت مقامی سٹاک پورا کرنے کیلئے بعد میں چینی کی درآمد سے بچنا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق برآمد کی اجازت نہ ملی تو آئندہ سیزن میں کسانوں کو بہتر قیمت دینا مشکل ہوگا۔ گزشتہ سال چینی برآمد کی اجازت کے بعد مقامی مارکیٹ میں قیمت 180 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں