ہومتازہ ترین29 ممالک نے ’’عالمی مصنوعی ذہانت تعاون تنظیم‘‘ کے قیام کے معاہدے...

29 ممالک نے ’’عالمی مصنوعی ذہانت تعاون تنظیم‘‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

شنگھائی (شِنہوا) 29 ممالک نے جمعرات کے روز شنگھائی میں ’’عالمی مصنوعی ذہانت تعاون تنظیم (ڈبلیو اے آئی سی او)‘‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

معاہدے کے مطابق ڈبلیو اے آئی سی او ایک آزاد بین الحکومتی بین الاقوامی تنظیم ہوگی جس کا صدر دفتر شنگھائی میں قائم کیا جائے گا۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے چینی حکومت کی جانب سے اس معاہدے پر دستخط کئے۔

قازقستان، لاؤس، پاکستان، روس اور انڈونیشیا سمیت 29 ممالک کے نمائندوں نے معاہدے پر دستخط کئے، جس کے ساتھ ہی ان کے ممالک ڈبلیو اے آئی سی او کے بانی اراکین بن گئے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی دستخطی تقریب میں شریک ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں میں شامل تھے۔

معاہدے کے مطابق یہ تنظیم اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد کو برقرار رکھے گی، وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور باہمی مفاد کے اصولوں کی پابند ہوگی اور عوام پر مرکوز نقطہ نظر اپنائے گی۔

اس تنظیم کا مقصد مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون اور عالمی نظم و نسق کو فروغ دینا، مصنوعی ذہانت کو مفید، محفوظ اور منصفانہ بنانا اور اس کی صحت مند اور منظم ترقی کو یقینی بناتے ہوئے پوری انسانیت کو اس کے فوائد پہنچانا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں