ہومتازہ ترینخیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کا ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس بڑھا دیا

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کا ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس بڑھا دیا

پشاور (لارڈ میڈیا): خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس میں اضافے کی منظوری دے دی ہے اور محکمہ خزانہ نے اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نئی شرحوں کے مطابق سول سیکرٹریٹ، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور گورنر سیکرٹریٹ کے گریڈ 3 سے 22 تک کے ملازمین اور افسران ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس کے حقدار ہوں گے۔

گریڈ 3 سے 6 کے ملازمین کو ماہانہ 6 ہزار روپے، گریڈ 7 سے 10 کے ملازمین کو 9 ہزار روپے، گریڈ 11 سے 13 کو 13 ہزار جبکہ گریڈ 14 اور 15 کے ملازمین کو 16 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔

گریڈ 16 کے ملازمین کے لیے ماہانہ 18 ہزار روپے، گریڈ 17 اور 18 کے افسران کے لیے 21 ہزار روپے، گریڈ 19 کے لیے 28 ہزار اور گریڈ 20 کے افسران کے لیے 35 ہزار روپے الاؤنس مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق گریڈ 21 کے افسران کو ماہانہ 42 ہزار روپے جبکہ گریڈ 22 کے افسران کو 52 ہزار روپے ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس ملے گا۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ان نئی شرحوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں