پشاور (لارڈ میڈیا): پشاور کے علاقے تہکال پایان میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق، سرچ آپریشن کے دوران گھر کے ایک کمرے سے 6 افراد کی لاشیں ملیں جن میں میاں، بیوی اور بچے شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اموات آگ کی تپش اور دھویں کی وجہ سے ہوئیں۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ حکام کے مطابق آگ مکان کے جس حصے میں لگی وہاں فرنیچر اور دیگر سامان رکھا ہوا تھا۔
پشاور میں گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق