ہومتازہ تریندیہی علاقوں کے 90 فیصد پیٹرول پمپ سپلائی بحران کا شکار

دیہی علاقوں کے 90 فیصد پیٹرول پمپ سپلائی بحران کا شکار

لاہور (لارڈ میڈیا): پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سینٹرل پنجاب کے صدر چوہدری نعمان مجید نے کہا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول پمپوں کو ایندھن کی سپلائی محدود کر دی ہے۔ ان کے بیان کے مطابق شہر میں آج طلب کے مقابلے میں صرف 50 فیصد تیل سپلائی کیا گیا ہے، جو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کم ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپلائی کی کمی کے باعث دیہی علاقوں میں 90 فیصد اور شہری علاقوں کے 50 فیصد پیٹرول پمپ متاثر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ کسٹمز کلیئرنس میں تاخیر کے باعث سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔

کمپنیوں نے اوگرا سے اپیل کی ہے کہ ملک بھر میں تیل کی دستیابی کو یقینی بنائے۔ ان کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا نظام ناقابلِ عمل ہے اور یہ عوام یا کاروبار کے لیے مناسب نہیں۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے یہ 85.28 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 0.5 فیصد بڑھ کر 80.02 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں