ہومتازہ ترینملک میں صرف 15 دن کا پیٹرول ذخیرہ موجود ، تیل کمپنیوں...

ملک میں صرف 15 دن کا پیٹرول ذخیرہ موجود ، تیل کمپنیوں کا انتباہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ملک میں پیٹرول کی ممکنہ قلت کے خطرے کے پیش نظر تیل کمپنیوں نے حکومت سے فوری مداخلت کی درخواست کی ہے۔ تیل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ملک میں صرف 15 دن کی ضرورت کے برابر پیٹرول ذخائر باقی ہیں۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے وزیر توانائی علی پرویز ملک کو 15 جولائی کو خط لکھ کر فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایڈوائزری کونسل کے مطابق ملک میں اس وقت 370 ہزار میٹرک ٹن موٹر اسپرٹ (ایم ایس) کا ذخیرہ موجود ہے جو صرف 15 دن کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔ کونسل نے خبردار کیا کہ اگر فوری مداخلت نہ کی گئی تو پیٹرول کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہے۔

کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ویبوک میں تاخیر سے درآمدی پیٹرول کی کلیئرنس متاثر ہو رہی ہے اور تین درآمدی کارگو بروقت نہ پہنچے تو سپلائی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 66.7 ارب کی عدم ادائیگی کی وجہ سے آئل کمپنیوں کو مالی بحران کا بھی سامنا ہے۔

صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہائی کم ذخائر، درآمدی ایندھن کی کسٹمز کلیئرنس میں تاخیر، طلب میں اضافے اور شدید مالی دباؤ سپلائی میں رکاوٹ کا باعث بن سکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں