اپرکوہستان (لارڈ میڈیا) داسو میں شک کی بنیاد پر 22 سالہ خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ان میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ مقتولہ کے اہل خانہ کو شک تھا کہ خاتون اور پولیس اہلکار کے تعلقات تھے۔
مبینہ طور پر مقتولہ کے خاوند، والد اور بھائی سمیت سات افراد نے خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیا، جبکہ پولیس اہلکار کو دھوکے سے بلا کر تشدد کر کے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول پولیس اہلکار کی چند روز پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔ مقتول کے ورثاء کی جانب سے مقدمے کی پیروی نہ کرنے پر پولیس کی مدعیت میں سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


