کراچی (لارڈ میڈیا) مولانا محمد بشیر فاروق قادری، سیلانی ویلفیئر کے چیئرمین، نے کہا ہے کہ کرپٹو کرنسی جائز ہے اور 13 ماہ قبل اس پر فتویٰ جاری کر چکے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سیلانی ہیڈ آفس میں ہنگامی اجلاس کے دوران کہی، جو کرپٹو کرنسی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے بعد بلایا گیا تھا۔ اجلاس میں بلاک چین ماہرین اور رئیس المفتی مفتی وسیم اختر المدنی نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں کرپٹو کرنسی کے جائز یا ناجائز ہونے کے حوالے سے از سر نو غور کیا گیا۔ مولانا بشیر فاروق نے کہا کہ ان کا فتویٰ اسلامی نظریاتی کونسل، اسٹیٹ بینک اور متعلقہ وزارت کو بھجوا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلانی ریاستی پالیسی کے ساتھ ہے کیونکہ دنیا کے کئی ممالک کرپٹو کرنسی میں لین دین کر رہے ہیں۔


