کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بیٹی کی شادی کے حوالے سے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ رشتہ طے کرتے وقت ان سے بڑی غلطی ہوئی جس کا احساس بعد میں ہوا۔ بشریٰ انصاری نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی بیٹیوں کے پرورش کے انداز اور شادی کے معاملے میں اختیار کیے گئے طریقوں پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ بیٹی کی شادی کا تجربہ بہت برا رہا اور وہ پہلے ہی اس معاملے میں زخم کھا چکی ہیں۔ بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ان کے دور میں لڑکیوں پر سخت پابندیاں تھیں اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے اپنی بیٹیوں کو آزادی دی تاکہ وہ جھوٹ نہ بولیں اور اگر انہیں کوئی پسند ہو تو کھل کر بتا سکیں۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ ہم ایک متوسط گھرانے سے ہیں اور ہمیشہ خاندان اور تربیت کو اہمیت دیتے ہیں، لیکن رشتہ منتخب کرتے وقت لڑکے کے خاندان یا مالی حالات کو نظر انداز کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیٹی نے خبردار کیا تھا کہ لڑکا مالی حالت کے سوال پر ناراض ہوتا ہے جو بڑا خطرہ تھا، مگر ہم نے اسے نظر انداز کیا۔


