کوئٹہ (لارڈ میڈیا) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان کے دوران مزید 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 83 تک پہنچ گئی ہے۔
پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں خوارجی دہشتگردوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان دہشتگردوں کے خلاف ہوائی اور زمینی کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 5 جولائی سے اب تک 121 خوارجی دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ بلوچستان میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان جاری رہے گا۔


