ہومتازہ ترینبحیرہ عرب میں گرنے والے کارگو طیارے کے ملبے کی تحقیقات شروع

بحیرہ عرب میں گرنے والے کارگو طیارے کے ملبے کی تحقیقات شروع

بلوچستان (لارڈ میڈیا): بلوچستان کے ساحل پر حادثے کا شکار ہونے والے کارگو طیارے کے مینٹیننس ریکارڈ کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد سے تحقیقاتی ٹیم پہنچ گئی۔

تحقیقاتی ٹیم نے سمندر سے برآمد ملبے کا معائنہ کیا جب کہ طیارے کا مزید ملبہ بھی سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔ تاہم طیارے کا بلیک باکس اب تک نہ مل سکا اور عملے کے 5 لاپتا ارکان کی تلاش بھی جاری ہے۔

نجی کارگو کمپنی کا طیارہ شارجہ سے کراچی آتے ہوئے منگل کی رات حادثے کا شکار ہوگیا تھا، طیارے میں عملے کے کل 5 ارکان سوار تھے۔ 7 جولائی 2026 کو پاکستانی کارگو طیارہ بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

طیارہ 1 جولائی 2024 کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچا، K2 ائیرویز کارگو کیلئے پاکستان میں AP-BOI کے طور پر رجسٹر ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں