لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کے استعفے کی ممکنہ وجہ گھریلو مصروفیات بتائی جا رہی ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔ شین میک ڈرموٹ کی علیحدگی کے بعد قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں ایک اہم تبدیلی رونما ہوئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق، شین میک ڈرموٹ گزشتہ سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوئے تھے اور ان کی تقرری ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی سفارش پر ہوئی تھی۔ ان کے دور میں پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ کے معیار میں نمایاں بہتری دیکھی گئی، جسے ان کی محنت کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے۔
شین میک ڈرموٹ کے استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو مصروف بین الاقوامی شیڈول سے قبل نئے فیلڈنگ کوچ کی تلاش کرنا ہوگی۔ آئندہ سیریز کے لیے کوچنگ اسٹاف کی تشکیل بھی اہم معاملہ بن گئی ہے۔


