ہومتازہ ترینمجتبیٰ خامنہ ای کا والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت...

مجتبیٰ خامنہ ای کا والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا عہد

تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو اس کارروائی کا حساب دینا ہوگا۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور امریکا و ایران کے درمیان بیانات کی جنگ جاری ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ‘فارس’ کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینا ایرانی قوم کا مطالبہ ہے اور یہ وعدہ ہر صورت پورا کیا جائے گا۔

بیان میں مرحوم رہبرِ انقلاب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا گیا، ”ہم آپ کے پاک خون اور ان دونوں جنگوں کے تمام شہدا کے خون کا بدلہ ان مجرم اور رسوا قاتلوں سے لینے کا عہد کرتے ہیں۔”

دوسری جانب امریکی اور اسرائیلی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تہران کے بعض سخت گیر حلقوں میں ٹرمپ کے خلاف کارروائی کی خواہش پائی جاتی ہے، تاہم امریکی انٹیلی جنس کے حالیہ جائزوں میں کسی نئے یا مخصوص ایرانی منصوبے کے شواہد سامنے نہیں آئے۔

آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنی تقرری کے بعد سے عوامی سطح پر منظرِ عام پر نہیں آئے ہیں اور وہ صرف تحریری بیانات کے ذریعے رابطے میں ہیں۔ ان کی صحت اور مقامِ قیام کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں بھی گردش کرتی رہی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں