ہومکوسٹ گارڈانویسٹمنٹآئی ایم ایف پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض فراہم کرے...

آئی ایم ایف پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اگلے چودہ ماہ کے دوران پاکستان کو مزید 3 ارب 60 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔ دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف کے جاری کردہ ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامز کی مجموعی مالیت 8 ارب 40 کروڑ ڈالر ہے، جن میں سے پاکستان کو اب تک 4 ارب 80 کروڑ ڈالر جاری کیے جا چکے ہیں۔

آئی ایم ایف کے تحت اگلا اقتصادی جائزہ ستمبر میں متوقع ہے، جس کے لیے آئی ایم ایف کا مشن پاکستان کا دورہ بھی کر سکتا ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان سے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے، بجٹ خسارہ کم کرنے، ٹیکس ریونیو میں اضافے اور ٹیکس نظام میں اصلاحات پر زور دیا ہے۔ توانائی کے شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی، سرکاری اداروں کی نجکاری، اور قرضوں کو پائیدار سطح پر لانے کے اقدامات بھی پروگرام کی شرائط میں شامل ہیں۔

پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی، سیلاب اور خشک سالی جیسے خطرات سے نمٹنے کے لیے بھی اصلاحاتی اقدامات کرنا ہوں گے۔ ستمبر 2027 تک ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی کے تحت مجموعی 7 ارب ڈالر جاری ہوں گے، جبکہ ماحولیاتی تبدیلی کے آر ایس ایف پروگرام کے تحت 1.4 ارب ڈالر ملیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں