کوئٹہ (لارڈ میڈیا) بلوچستان سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رہے گی۔ محکمہ ریلویز نے ریلوے ٹریک پر مرمتی کاموں کے باعث یہ فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق یہ سروس 9 جولائی کو معطل کی گئی تھی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے 10 جولائی کو بھی بحال نہیں ہو سکے گی۔
محکمہ ریلویز کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی آج منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس جمعہ کو جیکب آباد تک محدود رہے گی
۔ ریلوے حکام نے کہا ہے کہ ٹرین کی معطلی کے باعث مسافروں کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جائے گی۔
بلوچستان میں ٹرین سروس دوسرے روز بھی بند