ہومتازہ ترینکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی اپنی اصلاح اور عوام پر مبنی ترقی...

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی اپنی اصلاح اور عوام پر مبنی ترقی کا فلسفہ افریقہ کے لئے مشعل راہ ہے، تجزیہ کار

جوہانسبرگ (شِنہوا) جنوبی افریقہ کے ایک سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی اپنی اصلاح اور عوام پر مبنی ترقی پر زور افریقی ممالک کے لئے ایک قیمتی تجربہ فراہم کرتا ہے جو اپنی حکمرانی کو مضبوط بنانے اور عوامی اعتماد میں اضافہ کرنے کے خواہاں ہیں۔

کرس ہانی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر سیتھیم بیسو بھینگو نے حال ہی میں شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ "اپنی اصلاح کا تصور سی پی سی کے لئے نہایت اہم ہے۔” ان کے خیال میں خود اصلاحی پارٹی کے اراکین اور عہدیداروں میں خود احتسابی اور نظم و ضبط پر زور دیتی ہے اور یہی عمل حکمرانی کو بہتر بنانے اور چینی طرز کی جدیدیت کو آگے بڑھانے میں مرکزی کردار ادا کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا، کہ”اگر آپ دوسروں پر حکمرانی کرنے کا اعتماد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پہلے آپ کو خود پر حکمرانی کرنا آنا چاہیے۔”

یونیورسٹی آف جوہانسبرگ کے شعبہ عمرانیات کے سینئر ریسرچ فیلو بھی رہنے والے بھینگو نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے اور فضول خرچی کی روک تھام کے لئے سی پی سی کے پختہ عزم نے عوامی اعتماد کو مضبوط بنانے میں مدد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "بدعنوانی اور بیوروکریسی کی نااہلی عوام کو حکومت سے دور کر دیتی ہے اور عوامی اعتماد کو کمزور کرتی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کی اصل روح عوام کا اعتماد ہے۔

تجزیہ کار نے پارٹی اور حکومتی طرزعمل کو بہتر بنانے سے متعلق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے 8نکاتی فیصلے پر مسلسل عملدرآمد کو شفاف طرز حکمرانی اور کفایت شعاری کے لئے پارٹی کے عزم کی ایک نمایاں مثال قرار دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں