بلوچستان (لارڈ میڈیا) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، فورسز نے بلوچستان میں این 25 پر فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں 19 دہشتگرد جہنم واصل اور متعدد زخمی ہوئے۔ اس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے 11 جوان بھی شہید ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن این 25 پر جھاؤ کراس اور کرارو کے درمیان کیا گیا تھا۔ ہلاک دہشتگرد مسافروں اور مقامی شہریوں سے بھتہ وصول کرنے میں مصروف تھے۔ ذرائع کے مطابق عوام کی جان و مال، شاہراہوں کا تحفظ کیا جائے گا اور بلوچستان کے امن کو یرغمال بنانے کی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا۔


