ہومتازہ ترینہیلمٹ نہ پہننے پر شہری کو 2 لاکھ 10 ہزار روپے کے...

ہیلمٹ نہ پہننے پر شہری کو 2 لاکھ 10 ہزار روپے کے 105 چالان کا سامنا

مظفرگڑھ (لارڈ میڈیا) شہری کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے کے 105 چالان ہوگئے ہیں۔ شہری کا کہنا ہے کہ دسمبر 2024 میں بغیر رجسٹریشن والی موٹرسائیکل شو روم پر بیچ دی تھی، مگر شو روم مالک نے ملی بھگت سے رجسٹریشن اس کے نام کرادی۔

شہری کے مطابق اگست 2025 سے اب تک 105 چالان ہوچکے ہیں۔ چالان ملنے پر معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل اس کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ شہری نے غیر قانونی رجسٹریشن کے خلاف شو روم مالک کے خلاف درخواست دی ہے۔ پولیس نے شہری کی درخواست پر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں