ہومتازہ ترینشہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے کیس میں پانچ سال...

شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے کیس میں پانچ سال بعد فرد جرم عائد

لاہور (محمد اشفاق): لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے مقدمے میں پانچ سال بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنان غلام عباس اور طارق جٹ پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سعد الرحمان کی عدالت میں یہ سماعت ہوئی جہاں ملزمان نے اپنی حاضری مکمل کرائی اور صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی ملتوی کر دی۔

یہ مقدمہ اس وقت درج کیا گیا تھا جب شہباز گل لاہور ہائیکورٹ میں ایک مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں پیش ہوئے تھے۔ عدالت کے احاطے میں بعض افراد نے ان پر سیاہی اور انڈے پھینکے تھے جس کے بعد بدنظمی پیدا ہوگئی تھی۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں