سری نگر (لارڈ میڈیا): مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کے معروف مجاہد برہان مظفر وانی کی شہادت کو 10 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ برہان مظفر وانی نے 2010 میں 15 سال کی عمر میں بھارتی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد کا آغاز کیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرتے ہوئے کشمیری بیانیے کو فروغ دیا۔
8 جولائی 2016 کو برہان وانی کو بھارتی قابض فوج نے شہید کر دیا تھا، جس کے بعد لاکھوں کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ برہان وانی کی شہادت نے کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو نئی توانائی اور عزم فراہم کیا۔
برہان وانی نے بھارتی قابض فورسز کے دباؤ کے باوجود مزاحمت کی راہ اپنائی اور ڈیجیٹل دور کے ذریعے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو دنیا تک پہنچایا۔
برہان وانی اور دیگر کشمیری شہداء کی قربانیاں حقِ خودارادیت کی جدوجہد کا حصہ ہیں، جسے کشمیری عوام آج تک جاری رکھے ہوئے ہیں۔


