ہومUncategorizedحوثی باغیوں کی سعودی عرب کو حملے کی دھمکی، اہم تنصیبات نشانے...

حوثی باغیوں کی سعودی عرب کو حملے کی دھمکی، اہم تنصیبات نشانے پر

صنعا (لارڈ میڈیا): یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ اگر دوبارہ یمن کی فضائی حدود میں مداخلت کی گئی یا ایرانی طیاروں کی آمد میں رکاوٹ ڈالی گئی تو سعودی عرب کے ایئرپورٹس اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے ویڈیو بیان میں کہا کہ سعودی عرب یمن کی فضائی حدود میں مداخلت سے باز رہے، بصورت دیگر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا کہ حوثیوں نے سعودی جنگی طیاروں کی یمن کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ان کے مطابق اس کارروائی کا مقصد ایک ایرانی شہری طیارے کو صنعا ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے روکنا تھا، جس میں 200 سے زائد یمنی شہری موجود تھے۔

حوثی میڈیا کے مطابق طیارہ بعد میں تہران واپس چلا گیا، جس میں حوثی وفد بھی شامل تھا جو آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے روانہ ہونا چاہتا تھا۔

یہ دھمکیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان کشیدگی میں کمی دیکھی گئی تھی۔ مئی میں دونوں فریقوں نے قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا تھا۔

یمن میں 2015 سے جاری جنگ میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس تنازع نے انسانی بحران کو جنم دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں