اسلام آباد (لارڈ میڈیا): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے جون کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سوئی ناردرن کے لیے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمت میں 14.94 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
سوئی ناردرن کے لیے نئی قیمت 19.52 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ مئی میں یہ قیمت 16.98 ڈالر فی ایم بی ٹی یو تھی۔
سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 16.17 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 18.63 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ مئی میں یہ قیمت 16.04 ڈالر فی ایم بی ٹی یو تھی۔


