ہومUncategorizedمصری کوچ نے آسٹریلیا کے خلاف فتح فلسطین کے نام کر دی

مصری کوچ نے آسٹریلیا کے خلاف فتح فلسطین کے نام کر دی

قاہرہ (لارڈ میڈیا) مصر نے فیفا ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-4 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کرلی۔ مقررہ وقت اور اضافی وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابر تھا جس کے بعد فیصلہ پنالٹیز پر ہوا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں حسام عبدالمجید نے فیصلہ کن کک اسکور کی جبکہ آسٹریلیا کے ہیری ساؤٹر اور لوکاس ہیرنگٹن اپنی پنالٹیز ضائع کر بیٹھے۔

کامیابی کے بعد مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے یہ تاریخی فتح فلسطینی عوام کے نام کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ فلسطینیوں کو کامیابی عطا کرے اور شہدا پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فتح مصری عوام کے ساتھ ساتھ فلسطینی بھائیوں کے لیے بھی ہے۔ فتح کے بعد حسام حسن میدان میں مصر اور فلسطین کے پرچم اٹھائے نظر آئے جبکہ کھلاڑیوں نے اجتماعی طور پر سجدہ شکر بھی ادا کیا۔

غزہ میں بھی مصر کی کامیابی کا بھرپور جشن منایا گیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں بمباری سے متاثرہ علاقوں اور عارضی خیموں میں رہنے والے فلسطینی شائقین کو میچ دیکھتے اور مصر کی فتح پر خوشیاں مناتے دیکھا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں