ہومUncategorizedگلگت بلتستان میں فرانسیسی کوہ پیما برفانی تودے سے ہلاک

گلگت بلتستان میں فرانسیسی کوہ پیما برفانی تودے سے ہلاک

گلگت بلتستان (لارڈ میڈیا): گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کی وادی ہوشے میں بلتستان پیک نامی پہاڑی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش میں 40 سالہ فرانسیسی کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ہے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ پیئر گیلوم نامی کوہ پیما 7,282 میٹر بلند چوٹی سر کرنے والی تین رکنی بین الاقوامی مہم کا حصہ تھے۔

پولیس کے مطابق حادثہ چڑھائی کے دوران پیش آیا جب اچانک برف اور چٹانوں کا تودہ ان پر آ گرا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

مقامی حکام اور ریسکیو اہلکاروں نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاش کو بیس کیمپ تک پہنچانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ مہم کے دیگر دو ارکان ابھی تک بیس کیمپ واپس نہیں پہنچے۔

ریسکیو اور ریکوری آپریشن میں مقامی پولیس اہلکاروں، رضاکاروں اور کوہ پیمائی کے معاون عملے شامل ہیں جو ان کا پتہ لگانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں