ہومUncategorizedلاہور میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ لاپتا، سی سی ٹی وی فوٹیج...

لاہور میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ لاپتا، سی سی ٹی وی فوٹیج جاری

لاہور (لارڈ میڈیا): گلشن اقبال کے علاقے میں ایک 13 سالہ گھریلو ملازمہ لاپتا ہوگئی ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ پولیس نے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے اور مختلف مقامات پر اطلاع دی گئی ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق، مذکورہ لڑکی اپنی پھوپھی کے ہمراہ ایک معمر خاتون کی دیکھ بھال پر مامور تھی۔ 18 جون 2026 کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی گھر سے نکلتے وقت اپنا سامان بھی ساتھ لے جا رہی تھی۔

پولیس کی جانب سے وحدت روڈ اور ملحقہ علاقوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لڑکی کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے بتایا کہ لڑکی کی جلد بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ معلومات کی صورت میں فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں