ہومUncategorizedقائم مقام صدر آزاد کشمیر کے کاغذات نامزدگی مسترد

قائم مقام صدر آزاد کشمیر کے کاغذات نامزدگی مسترد

مظفر آباد (لارڈ میڈیا): آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے لیے جاری کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے دوران قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔

یہ فیصلہ مخالف امیدوار ثاقب مجید راجہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست کے بعد کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چوہدری لطیف اکبر آئینی عہدے پر فائز ہونے کے باعث الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔

ریٹرننگ آفیسر نے تحریری درخواست پر دونوں فریقین کے دلائل سنے، جہاں چوہدری لطیف اکبر کی جانب سے چوہدری شوکت ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے۔ دلائل سننے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی کو مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔

آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مختلف حلقوں میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں