ہوماہم ترینامریکا کا گولڈن ڈوم دفاعی نظام کا پہلا کامیاب تجربہ مکمل

امریکا کا گولڈن ڈوم دفاعی نظام کا پہلا کامیاب تجربہ مکمل

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا نے اپنے جدید دفاعی نظام گولڈن ڈوم کا پہلا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا ہے۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ گولڈن ڈوم نے کئی خطرات کی نشاندہی کر کے انہیں کامیابی سے نشانہ بنایا۔ یہ آزمائش مقررہ وقت پر انجام دی گئی اور ہر خطرے کو مؤثر انداز میں ناکام بنایا گیا۔

پیٹ ہیگسیتھ نے مزید کہا کہ انہیں گولڈن ڈوم کے تجربے کو براہ راست دیکھنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ، صدر ریگن کے اسٹریٹجک ڈیفنس انیشی ایٹو کو حقیقت میں تبدیل کر رہے ہیں۔

امریکی وزیر جنگ کے مطابق گولڈن ڈوم کے ذریعے محکمہ جنگ کی طاقت میں اضافہ ہوگا، جس سے ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں بہتری آئے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں