مسقط (لارڈ میڈیا): عمان نے آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عمانی خبررساں ایجنسی کے مطابق نئی بحری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے لیے پیشگی رابطہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ عمان کا کہنا ہے کہ جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز پر کسی ملک کی جانب سے ٹول یا فیس عائد نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی آبی راستے پر ٹیکس یا فیس لگانا بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے۔ مارکو روبیو نے ایران کو بطور ریاست کام کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ ایرانی پراکسیز کے حملے خطے میں کشیدگی کو ختم ہونے نہیں دیں گے۔


