ہومUncategorizedامریکہ نے فیفا ورلڈکپ کے لیے ایران کی ٹیم پر سفری نرمی...

امریکہ نے فیفا ورلڈکپ کے لیے ایران کی ٹیم پر سفری نرمی کر دی

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکہ نے ایران کی فٹبال ورلڈکپ ٹیم پر سفری پابندیوں میں نرمی کر دی ہے۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق ایرانی اسکواڈ کو اگلے میچ سے دو روز قبل امریکا میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ فیفا ورلڈکپ میں ایران کا اگلا میچ جمعے کو مصر کے خلاف ہوگا۔

محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ پابندیوں میں نرمی کے باوجود ٹیم کو جمعے کے میچ کے بعد فوری واپس جانا ہوگا۔ ایرانی ٹیم بدھ کے روز میکسیکو کے شہر تیجوانا سے سیئٹل روانہ ہوگی۔

وائٹ ہاؤس فیفا ٹاسک فورس کے مطابق ایران کی فٹبال ورلڈکپ ٹیم پر سفری پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ پہلے دو دوروں کی کارکردگی دیکھ کر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکا کی جانب سے ایران فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈکپ میچ سے دو روز قبل امریکا جانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی۔

ایران فٹبال فیڈریشن نے کہا ہے کہ پابندیوں کی وجہ سے ٹیم کی تیاریاں متاثر ہو رہی ہیں اور میچ سے قبل میکسیکو سے امریکا آتے وقت بھی سکیورٹی اور تفتیش کے نام پر 5 گھنٹے ایرانی ٹیم کو پریشان کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں