ہوماہم ترینوزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں پاک ایران تعلقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور حالیہ امن پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ہونے والے مشترکہ اعلامیے پر ایرانی ہم منصب کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کا خواہاں رہا ہے اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے حالیہ امن معاہدے کے خطے پر مثبت اور دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستان میں اپنے دورے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جلد وہ پاکستان کا تفصیلی دورہ کریں گے۔ ملاقات میں سکیورٹی تعاون، انسداد دہشتگردی، سائبر سکیورٹی اور امیگریشن سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ایرانی وزیر داخلہ نے ایران امریکہ مذاکرات میں پاکستان کے کردار اور پاکستانی عوام کی حمایت کو بھی سراہا۔ ملاقات میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں