لندن (لارڈ میڈیا): پرو ہاکی لیگ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران پاکستانی جھنڈے کی تبدیلی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے شدید احتجاج کیا ہے۔ میچ کے آغاز میں بھارتی قومی ترانہ بجنے سے قبل پاکستانی جھنڈے سے سفید رنگ غائب تھا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس معاملے پر ایونٹ منتظمین سے احتجاج کیا، جس پر پرو لیگ انتظامیہ نے معذرت کی۔ واضح رہے کہ اس میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پرو ہاکی لیگ میں پاکستانی جھنڈے میں تبدیلی، پی ایچ ایف احتجاج