تہران (لارڈ میڈیا): آبنائے ہرمز میں پھنسے 11 ہزار ملاحوں اور سیکڑوں جہازوں کے انخلا کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے مطابق یہ کارروائی ایران، عمان، امریکا اور خطے کے دیگر ملکوں کے تعاون سے انجام دی جائے گی۔ ضروری سکیورٹی ضمانتیں حاصل کر لی گئی ہیں اور محفوظ بحری نقل و حرکت کے لیے حالات کا مکمل جائزہ لے لیا گیا ہے تاکہ ان آپریشنز کو ممکن بنایا جا سکے۔ آئی ایم او کی ترجمان نے کہا ہے کہ ادارے نے انخلا کے عمل کے آغاز کے لیے جہازوں سے رابطہ کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔
آبنائے ہرمز میں پھنسے ملاحوں کی انخلا کے لیے کارروائی شروع