ہومUncategorizedقومی اسمبلی نے بجٹ 27-2026 کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے بجٹ 27-2026 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): قومی اسمبلی نے بجٹ 27-2026 کی منظوری دے دی۔ اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں اراکین نے بجٹ کی منظوری دی۔ بجٹ کی منظوری کے بعد اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔

فنانس بل 27-2026 کے مطابق، یکم جولائی سے 2 ہزار سے 3 ہزار سی سی تک کی درآمدی گاڑیوں پر 86 فیصد ڈیوٹی مقرر کی گئی ہے جبکہ 3001 سی سی کی امپورٹڈ گاڑیوں پر 92 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی۔

فنانس بل کے تحت یکم جولائی سے پاکستان نیوی بینیولنٹ ایسوسی ایشن اور ایس آئی یو ٹی پر ٹیکس معاف ہوگا۔ صوبائی ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشنز اور اورنگی ٹاؤن کے ویلفیئر ادارے، میک اے وش فاؤنڈیشن کو بھی ٹیکس رعایت حاصل ہے۔

مزید برآں، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا وفد آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں