سری نگر (لارڈ میڈیا): لال چوک سری نگر سے تعلق رکھنے والے ایک کشمیری شہری نے ویڈیو پیغام میں پاکستان کی عسکری قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کی عسکری قیادت نے اہم کردار ادا کیا، جس پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
شہری نے اپنے بیان میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ تنظیم بھارتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بیرونی طاقتوں کے مفادات کے لیے سرگرم عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
کشمیری شہری نے یقین ظاہر کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز کا ساتھ دیتے رہیں گے۔
مبصرین کے مطابق یہ بیان خطے میں امن و استحکام اور مختلف سیاسی و سماجی گروہوں کے کردار سے متعلق جاری بحث کا حصہ ہے۔


