ہومUncategorizedایران میں 3 ہزار سے زائد شہری غداری کے الزام میں گرفتار

ایران میں 3 ہزار سے زائد شہری غداری کے الزام میں گرفتار

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے حالیہ مہینوں میں 3,292 شہریوں کو ‘دشمن’ کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ایرانی عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے بتایا کہ 684 افراد نے اسرائیل کے لیے ‘آپریشنل کارروائیاں’ کی ہیں۔ مزید برآں، 1,258 افراد پر ریاست کے خلاف سیاسی پروپیگنڈہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے جبکہ 1,061 پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔ سینکڑوں مشتبہ غداروں کے اثاثے ریاست نے ضبط کر لئے ہیں۔ عدلیہ نے اصفہان صوبے میں 100 ‘غداروں’ کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا کہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں