ہومUncategorizedجنگ بندی کی چھوٹی موٹی خلاف ورزیاں ہونگی ان کو سفارتی ذرائع...

جنگ بندی کی چھوٹی موٹی خلاف ورزیاں ہونگی ان کو سفارتی ذرائع سے سنبھالنا ہے۔ جے ڈی وینس

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی چھوٹی موٹی خلاف ورزیاں سفارتی ذرائع سے سنبھالی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشیدگی کا بڑھنا سب کے لئے نقصاندہ ہوگا اور کامیاب حتمی معاہدے کی بنیاد رکھی جا چکی ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور ایران آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو واپس بلانے پر راضی ہو گیا ہے۔ آبنائے ہرمز کو باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کا جنوبی لبنان پر قبضہ کرنے کا ارادہ نہیں ہے اور اسرائیلی فوج حزب اللہ کی وجہ سے جنوبی لبنان میں موجود ہے۔ امریکہ اسرائیلی اور لبنانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔

وینس نے مزید کہا کہ ایران کے منجمد اثاثے بحالی کے بعد وہاں کی عوام پر خرچ ہوں گے اور یہ بحالی پہلے امریکہ اور پھر قطر کی منظوری سے ہوگی۔ بحال کیے گئے اثاثوں سے ایران امریکہ سے غلہ اور دیگر ضروری اشیاء خریدے گا، جس سے امریکی کسانوں کو فائدہ ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں