ہومUncategorizedحکومت کا یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس کا...

حکومت کا یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس کا نظام ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت نے یکم جولائی سے ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں نقد فیس وصولی کا نظام ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب پاسپورٹ کی فیس کی ادائیگی صرف ڈیجیٹل طریقے سے کیو آر کوڈ کے ذریعے کی جائے گی۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی زیر صدارت اجلاس میں پاسپورٹ دفاتر میں خدمات کی بہتری کے لیے متعدد فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نقد رقم کے ذریعے فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ شہری پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کیو آر کوڈ کے ذریعے کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مالیاتی لین دین کو شفاف بنانا اور پاسپورٹ فیس جمع کرانے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

اجلاس میں پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے رش کو کم کرنے اور خدمات کی رفتار بہتر بنانے کے لیے جدید سہولیات متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

پاسپورٹ دفاتر کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے باقاعدہ مانیٹرنگ کا نظام نافذ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں