ہومUncategorizedبھارتی اداکار پنکج ترپاٹھی کے بھائی پر کلہاڑی سے حملہ، ملزم گرفتار

بھارتی اداکار پنکج ترپاٹھی کے بھائی پر کلہاڑی سے حملہ، ملزم گرفتار

گوپال گنج (لارڈ میڈیا): بالی ووڈ اداکار پنکج ترپاٹھی کے بڑے بھائی وجیندرناتھ تیواری پر بہار میں کلہاڑی سے حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ملزم راجیش ساہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ 21 جون کو ضلع گوپال گنج کے گاؤں بیلسند تیواری ٹولہ میں پیش آیا، جہاں زمین کے تنازع پر حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق وجیندرناتھ کو پہلے گوپال گنج صدر اسپتال اور بعد میں پٹنہ منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت اب مستحکم ہے۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ پولیس نے ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیجنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں