لاس اینجلس (لارڈ میڈیا): معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک نئے ہالی ووڈ پروجیکٹ میں انجلینا جولی کے ساتھ نظر آئیں گی۔ تاہم، انہوں نے منصوبے کی مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
اس اعلان کے بعد دونوں اداکاراؤں کے مداحوں میں تجسس بڑھ گیا ہے اور سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ آیا یہ جوڑی کسی فلم میں ایک ساتھ دکھائی دے گی یا کسی فلاحی سرگرمی میں شامل ہوگی۔
پریانکا نے انٹرویو میں انجلینا جولی، پینی لوپ کروز اور سلمیٰ ہائیک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے کیریئر سے ترغیب حاصل کرتی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اب اپنے پروجیکٹس کے انتخاب میں مکمل آزادی حاصل ہے اور یہ نیا پروجیکٹ ان کے کیریئر کا اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔
پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ تک کے سفر کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں انہیں خاص طور پر ان کے لیے اسکرپٹس نہیں لکھے جاتے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر نک جوناس نے انہیں احساس دلایا کہ وہ اب اس مقام پر ہیں جہاں بہترین پروجیکٹس کا انتخاب کر سکتی ہیں۔
پریانکا ان دنوں بھارتی سینما میں واپسی کرتے ہوئے فلم ‘وارانسی’ کا حصہ بن رہی ہیں، جس کی شوٹنگ مختلف مقامات پر کی گئی ہے اور یہ 7 اپریل 2027 کو ریلیز ہوگی۔


