ہومUncategorizedراولپنڈی میں شہری کو قتل کرنے والے 4 اجرتی قاتل گرفتار

راولپنڈی میں شہری کو قتل کرنے والے 4 اجرتی قاتل گرفتار

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): راولپنڈی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری کو قتل کرنے کے لیے دوسرے صوبے سے آئے چار اجرتی قاتل گرفتار کر لیے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق، یہ گینگ 50 لاکھ روپے کے عوض شہری کو اغوا کر کے قتل کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے تھا۔ ملزمان سے اسلحہ، چار لاکھ روپے کی رقم اور دو کاریں بھی برآمد کی گئیں۔

مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان کے زیر استعمال گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹس تھیں۔ اجرت کی رقم بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوئی تھی، جسے عدالتی کارروائی کے بعد برآمد کیا جائے گا۔

یہ گینگ پہلے سے ہی دہشت گردی، قتل، منشیات اور اسلحہ جیسے جرائم میں ملوث رہا ہے۔ پولیس نے مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اسلحہ برآمد ہوا اور ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ اجرتی قاتل ہیں۔

ملزمان نے بتایا کہ انہیں ہری پور کے ایک شخص نے راولپنڈی میں قتل کرنے کی سپاری دی تھی۔ اس شخص کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور شہری کی جان بچانے پر ان کی تعریف کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں