تربت (لارڈ میڈیا): انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم تنظیموں بی ایل اے اور بی ایل ایف کے سہولت کار ساجد احمد کو 14 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے پنجگور میں کارروائی کرکے ساجد احمد کو اسلحہ اور دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کیا تھا۔ ساجد احمد فتنۃ الہندوستان کی پراکسی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ذریعے طلبہ کو کالعدم تنظیموں میں بھرتی کرنے اور اکسانے میں ملوث رہا ہے۔
ساجد احمد کے بھارتی اسپانسرڈ نیٹ ورکس سے روابط بھی سامنے آئے ہیں اور اسے خودکش حملے کے لیے گاڑی تیار کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا تھا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور بلوچستان آرمز ایکٹ کے تحت مزید 7 سال سزا سنائی ہے۔
عدالتی فیصلے نے بھارتی پراکسی بی وائی سی اور کالعدم مسلح تنظیموں کے گٹھ جوڑ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔


