ہومانٹرنیشنلفیلڈ مارشل اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں، جو بہت خوبصورت...

فیلڈ مارشل اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں، جو بہت خوبصورت بات ہے،صدر ٹرمپ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں عظیم رہنما ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی قیادت نے ایران سے ڈیل میں اہم مدد فراہم کی۔ صدر ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عظیم آدمی قرار دیا اور کہا کہ فیلڈ مارشل اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں، جو بہت خوبصورت بات ہے۔

مزید برآں، ٹرمپ نے ایک تقریب میں چینی صدر کے ستمبر میں دورہ امریکہ کی تصدیق کی اور کہا کہ ایران کے معاملے میں چین نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ایران سے اپنی ضروریات کا 50 فیصد تیل خریدتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے ساتھ امریکہ کے بہترین تعلقات کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ وہ رواں سال دوبارہ چین کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی قیادت کے کہنے پر پروجیکٹ فریڈم روکا گیا اور پاکستان و بھارت کی جنگ جوہری جنگ کی طرف جارہی تھی، جس میں 11 جہاز گرائے گئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں