ہومانٹرنیشنلامریکی صدر کا بوئنگ طیارہ ہ 'ائیر فورس ون' ریٹائرڈ

امریکی صدر کا بوئنگ طیارہ ہ ‘ائیر فورس ون’ ریٹائرڈ

امریکہ (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طیارہ ‘ائیر فورس ون’ 35 سالہ سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائر کردیا گیا ہے۔ قطر کی جانب سے تحفے میں دیا گیا 40 کروڑ ڈالر مالیت کا بوئنگ طیارہ اب نیا ‘ائیر فورس ون’ بنے گا۔

بوئنگ 747 طیارہ 35 سال سے امریکی صدور کو سفری خدمات فراہم کرتا رہا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں جی سیون سربراہی اجلاس کے بعد اس طیارے سے واشنگٹن تک آخری پرواز کی۔

امریکی کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون چیونگ نے سوشل میڈیا پر طیارے کی تصویر شیئر کی اور ‘آخری سواری’ کے عنوان کے ساتھ ‘شاباش، اچھا اور وفادار بندہ’ لکھا۔

قطر کی جانب سے تحفے میں دیا گیا لگثری بوئنگ 747 طیارہ نئے ‘ائیر فورس ون’ کے طور پر امریکی فضائی بیڑے میں شامل کیا جارہا ہے۔

ریٹائرڈ طیارہ 1990 میں امریکی فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہوا تھا اور جارج ایچ ڈبلیو بش سے ڈونلڈ ٹرمپ تک صدور کو سفری خدمات فراہم کرتا رہا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں