ہومUncategorizedتیزاب گردی کی شکار ڈاکٹر ماہ نور کا علاج بیرون ملک ہوگا

تیزاب گردی کی شکار ڈاکٹر ماہ نور کا علاج بیرون ملک ہوگا

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): کوئٹہ میں تیزاب گردی کی شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو علاج کے لیے امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی شاہد رند نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور کو مزید علاج کے لیے امریکا بھجوایا جائے گا۔ حکومت بلوچستان نے اس ضمن میں ضروری کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور ڈاکٹر ماہ نور کا کراچی کے نجی اسپتال میں مزید ایک ہفتے تک علاج جاری رہے گا۔

یہ واقعہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال میں پیش آیا تھا جب ایک شخص نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینک دیا تھا اور بعد میں ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اسپتال کے شعبہ جنرل سرجری یونٹ میں پیش آیا تھا۔

ڈاکٹر ماہ نور کو بچاتے ہوئے اسپتال کے وارڈ بوائے عبدالرزاق ترکئی بھی شدید زخمی ہوئے تھے جو کوئٹہ میں زیر علاج رہے جبکہ لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کو کراچی منتقل کر دیا گیا تھا۔ سنڈیمن اسپتال کے ملازم عبدالرزاق ترکئی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کو بچاتے ہوئے جھلس گئے تھے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت لیڈی ڈاکٹر کے علاج کی مکمل ذمہ داری اٹھا رہی ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں