ہومUncategorizedمراکش نے اسکاٹ لینڈ کو 0-1 سے شکست دے کر 3 پوائنٹس...

مراکش نے اسکاٹ لینڈ کو 0-1 سے شکست دے کر 3 پوائنٹس جیت لیے

بوسٹن (لارڈ میڈیا): فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے گروپ سی میں مراکش نے اسکاٹ لینڈ کو 0-1 سے شکست دے کر 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے۔ میچ کے 71ویں سیکنڈ میں مراکش کے سائبری نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، جسے اسکاٹ لینڈ پورا نہ کر سکا۔

بوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں مراکش نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ابتدائی لمحات میں ہی گول کر کے حریف ٹیم پر دباؤ ڈال دیا۔

دوسرے ہاف میں اسکاٹ لینڈ نے بہتر کھیل دکھایا مگر گول کرنے میں ناکام رہا، جس کے نتیجے میں مراکش کی ایک صفر کی برتری برقرار رہی۔

ناکامی کے باوجود اسکاٹ لینڈ کا ورلڈ کپ میں سفر ابھی ختم نہیں ہوا، اور ان کے آگے بڑھنے کے امکانات باقی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں