اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی نے اعلان کیا ہے کہ رواں مالی سال میں 35 لاکھ دکان داروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 27-2026 پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام قومی معیشت کو مضبوط بنانے اور ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا جا رہا ہے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ رجسٹرڈ تاجروں کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سبز رنگ کی پلیٹ دی جائے گی اور ان کا معمول کے حالات میں آڈٹ بھی محدود ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس قدم کا مقصد دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنا اور معیشت کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے۔


