ہومانٹرنیشنلایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا: ٹرمپ

ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا: ٹرمپ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے میں چین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ میری لینڈ میں خطاب کے دوران انہوں نے بتایا کہ چین ایران سے اپنی ضروریات کا 50 فیصد تیل خریدتا ہے، پھر بھی ایران کے مسئلے میں اس کا کردار اہم رہا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ چینی صدر ستمبر میں امریکا کا دورہ کریں گے جبکہ وہ خود بھی رواں برس دوبارہ چین کا دورہ کریں گے۔

ٹرمپ نے اسرائیل کے حوالے سے کہا کہ امریکا کے اسرائیل کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے امریکی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کیوبا کے خلاف وینزویلا طرز کی کارروائی کا امکان ظاہر کیا، تاہم ڈیڈلائن کا تعین نہیں کیا گیا۔

دریں اثنا، ٹرمپ نے پاکستانی رہنماؤں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ایران سے ڈیل میں مدد دی۔ پاکستانی قیادت ایرانی قیادت اور قوم کو اچھی طرح جانتی تھی۔

ذرائع کے مطابق امریکا سے ملتوی کیے گئے مذاکرات کی نئی تاریخ یا مقام کا ابھی تعین نہیں کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں