ہومانٹرنیشنلالیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا اسمبلی ممبران کے لیے حتمی نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا اسمبلی ممبران کے لیے حتمی نوٹیفکیشن جاری

گلگت (لارڈ میڈیا): الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے اسمبلی ممبران کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جنرل نشستوں پر 21، خواتین کی 6 اور 3 ٹیکنوکریٹس کی نشستوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 12 نشستوں کے ساتھ گلگت بلتستان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے جبکہ مسلم لیگ ن 9 سیٹوں کے ساتھ دوسری جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی 6 سیٹوں کے ساتھ تیسری جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ سپریم کورٹ گلگت بلتستان کے احکامات پر 3 حلقوں کا نتیجہ روکنے کی وجہ سے نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں