لاس اینجلس (لارڈ میڈیا): فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے بوسنیا ہرزوگوینا کو 1-4 سے شکست دے کر 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں برتری حاصل نہ کرسکیں اور وقفے پر مقابلہ صفر، صفر سے برابر رہا۔
دوسرے ہاف میں سوئٹزرلینڈ نے زبردست حملے کیے اور انجری ٹائم سمیت 23 منٹ میں 4 گول داغ دیے۔ 2 گول متبادل کھلاڑی یوہان منزمبی نے اسکور کیے، جبکہ روبین ورگاس اور زاکا نے ایک، ایک گول بنایا۔
بوسنیا کے کھلاڑی موہاری مووچ کو ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا، جبکہ ان کی جانب سے واحد گول 93 ویں منٹ میں محمک نے اسکور کیا۔
میچ کے اختتام پر سوئٹزرلینڈ کی 1-4 کی جیت نے انہیں میچ کے 3 اور مجموعی طور پر 4 پوائنٹس حاصل کرکے اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی راہ ہموار کردی۔


