ہومUncategorizedکینیڈا نے قطر کو 0-6 سے شکست دے دی، میگا ایونٹ کی...

کینیڈا نے قطر کو 0-6 سے شکست دے دی، میگا ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح حاصل کرلی

وینکور (لارڈ میڈیا): فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں کینیڈا نے قطر کو 0-6 کے بڑے مارجن سے شکست دے کر میگا ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح حاصل کرلی۔ کینیڈا نے میچ کے 78 فیصد حصے میں گیند پر قبضہ برقرار رکھا اور اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ پہلے ہاف میں کینیڈا نے 3 گول کیے۔ اسکورنگ کا آغاز 16ویں منٹ میں لارین نے کیا جبکہ 29ویں اور پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں جوناتھن ڈیوڈ نے مزید گول کیے۔ وقفے پر مقابلہ 0-3 سے کینیڈا کے حق میں تھا۔

دوسرے ہاف میں بھی زیادہ تر کھیل قطر کے ڈی میں ہوا۔ 64ویں منٹ میں سلیبہ نے گول کیا جبکہ 75ویں منٹ میں قطر کے کھلاڑی منائی کی اپنی ہی غلطی سے گیند اُن ہی کی ٹیم کے جال میں چلی گئی، یہ کینیڈا کا پانچواں گول تھا۔ کھیل کے دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں جوناتھن ڈیوڈ نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور کینیڈا کے لیے چھٹا گول اسکور کیا۔ میچ کا اختتام اسی اسکور پر ہوا۔

یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں کینیڈا کی پہلی فتح تھی جس کے ساتھ ہی اُنہوں نے 3 قیمتی پوائنٹس اور 4 مجموعی پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں سوئٹزر لینڈ سے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں